عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع اور بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کردی

عدنان سمیع اور انکے بیٹے گلوکار و اداکار اذان سمیع کی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے


ویب ڈیسک December 31, 2024

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار اذان سمیع کی اپنے والد، بھارتی فلم انڈسٹری کے گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ تصویر عدنان سمیع نے ایک روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے بڑے بیٹے اذان سمیع اور بھائی جنید سمیع خان اور دوسری اہلیہ سے اپنی بیٹی مدینہ سمیع خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

 یہ تصویر مالدیپ کی ہے، جہاں اس خاندان کو چھٹیاں گزارتے اور مالدیپ کے خوبصورت سمندر  کا لطف اُٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

اس تصویر میں جنید سمیع خان کی موجودگی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ گزشتہ سال جنید نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی عدنان سمیع کے خلاف سخت بیانات دیے تھے۔

 انہوں نے عدنان کو ’کینسر‘ قرار دیتے ہوئے انہیں جھوٹا کہا اور ان کی پیدائش کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں بلکہ راولپنڈی میں 15 اگست 1969 کو پیدا ہوئے تھے، جبکہ ان کی والدہ کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

تاہم اب اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد لگتا ہے کہ اس خاندان کی رنجشیں دور ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں