عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع اور بھائی کے ساتھ تصویر شیئر کردی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار اذان سمیع کی اپنے والد، بھارتی فلم انڈسٹری کے گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ تصویر عدنان سمیع نے ایک روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ اپنے بڑے بیٹے اذان سمیع اور بھائی جنید سمیع خان اور دوسری اہلیہ سے اپنی بیٹی مدینہ سمیع خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ تصویر مالدیپ کی ہے، جہاں اس خاندان کو چھٹیاں گزارتے اور مالدیپ کے خوبصورت سمندر کا لطف اُٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔