''کنگ مر چکا ہے'' آسٹریلوی میڈیا کے بعد کرکٹر کا تبصرہ وائرل

کوہلی جگہ اب بطور کنگ بمرا نے لے لی ہے


ویب ڈیسک December 31, 2024

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیٹچ نے میلبرن ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویرات کوہلی سے متعلق دیے گئے ریماکس پر بھارتی فینز بھڑک اُٹھے۔


ایس ای این کرکٹ کیساتھ منسلک سابق آسٹریلوی کرکٹر سائمن کیٹچ نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں لنچ سے قبل بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے وکٹ گنوانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دی کنگ از ڈیڈ کے الفاظ ادا کیے، جس نے ہندوستانی مداحوں کو آگ بگولہ کردیا۔

انہوں نے دوران کمنٹری کہا کہ کنگ کا ٹائٹل اب بمرا نے سنبھال لیا ہے، کوہلی کی مسلسل ناکامی نے مجھے شدید مایوس کیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں سینچری کے باوجود وہ محض 27.83 کی اوسط سے 7 اننگز میں 163 رنز بناسکے۔

مزید پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ''روتو کپتان'' قرار دیدیا

سائمن کیٹچ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم میلبرن میں اپنی تازہ ترین شکست کے بعد بارڈر گواسکر ٹرافی ہارنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔

قبل ازیں سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ڈیبیو کرنیوالے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھ پڑے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کو ''مسخرہ، جوکر'' کہنے کے بعد آسٹریلوی میڈیا نے تمام حدیں پار کردیں

میچ کے 10ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے آپس میں کندھے ٹکرا گئے جس پر دونوں کے درمیان تکرار ہوئی تاہم عثمان خواجہ اور امپائرز نے بیچ بچاؤ کروا دیا۔

واقعہ کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کرتے ہوئے میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ اور ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'مقدس کوہلی' سے 'جوکر کوہلی' تک کا سفر

واقعے کے وائرل ہونے کے بعد دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے 'مسخرہ کوہلی' کی ہیڈلائن درج کی، جس پر بھارتی سپورٹرز اور فینز بھڑک اُٹھے تھے۔

بعدازاں اخبار نے اگلے روز اپنے 19 سالہ کرکٹر سیم کونسٹاس کی تصویر لگائی اور فوٹو کے کیشپن پر نامناسب الفاظ کا انتخاب کیا، ویرات آئی ایم یور فادر (یعنی کوہلی میں تمہارا باپ ہوں)۔

مزید پڑھیں: احمق، احمق، احمق، گواسکر کی پنت پر تنقید

دوسری جانب میلبرن آمد کیساتھ ہی ویرات کوہلی ایئرپورٹ پر صحافی سے الجھے کا واقعہ بھی رونما ہوا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں