جعلی دستاویزات پرمتحدہ عرب امارات جانے والا گرفتار

امیگریشن کلئیرنس میں مسافر عبدالقادر کو مشکوک پایا گیا، ایف آئی اے


ویب ڈیسک December 31, 2024

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت عبد القادر کے نام سے ہوئی۔ ملزم متحدہ عرب امارات جا رہا تھا۔ امیگریشن کلئیرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کے پاس موجود وزٹ ویزہ ٹیمپرڈ شدہ تھا۔ ملزم کے ویزہ کیٹگری میں ٹیمپرنگ کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ضیاء الدین اور نیہال نامی ایجنٹ نے ملزم کے ویزہ کیٹگری میں ٹیمپرنگ کی۔ ملزم کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید تفتیش کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں