خاتون کو نازیبا وڈیوز اور تصاویر سے آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم سے برآمد موبائل فون سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد مل گئے


ویب ڈیسک December 31, 2024

راولپنڈی:

خاتون کو نازیبا وڈیوز اور تصاویر کے ذریعے آن لائن ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی میں سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون شہری کو آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم مغیث ہمایوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے  ٹریس کرکے چھاپا مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے خاتون شہری کی نازیبا وڈیوز اور تصاویر بنائیں اور ان کی بنیاد پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث پایا گیا ۔ 

گرفتار کیے گئے ملزم سے برآمد موبائل فون ضبط کر لیا گیا، جس سے مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزم متاثرہ خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر اور وڈیوز متاثرہ کے خاندان کے افراد کو بھی بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا  ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں