نیوایئر نائٹ پر سپلائی کیلیے لائی گئی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کچہری کی پارکنگ کے احاطے میں لائی گئی شراب کی 140 بوتلیں پولیس نے قبضے میں لے لیں

لاہور:

نیوایئر نائٹ پر سپلائی کے لیے لائی گئی شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری  پارکنگ سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد  ہوئی۔ خفیہ اطلاع پر نصیر آباد پولیس نے کارروائی کی، جس میں پارکنگ کے احاطے میں موجود شخص اشرف سے مجموعی طور پر 140 بوتلیں شراب برآمد ہوئی۔

ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ نیو ایئر نائٹ پر کچہری سمیت دیگر جگہوں پر سپلائی کے لیے شراب کی کھیپ لایا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک پلان کے حوالے سے خصوصی احکامات جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پلان کے مطابق گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل نہ ہونے دیں۔  نیو ائیر نائٹ کے موقع پراہم شاہراہوں پراضافی ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں۔

Load Next Story