نیلم منیر نے کاسمیٹک سرجری کروانے والی اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہر فرد کو اپنی شکل و صورت پر اعتماد ہونا چاہیے، نیلم منیر

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کیلئے سرجری کروانے کے بجائے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دے دی۔

نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بڑھاپے، اینٹی ایجنگ اور کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  

اداکارہ نے کہا کہ ’خوبصورتی اور وقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو بڑھاپے، جھائیوں اور جھریوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت لگتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’آپ ڈاکٹر ہیں، آپ بہتر جانتی ہیں کہ بوٹاکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے لگتے ہیں۔ کیا وہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے؟ میرا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اپنی شکل و صورت پر اعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کوئی ان پروسیجرز کو پسند کرتا ہے تو یہ ان کی اپنی پسند ہے۔‘

نیلم منیر کے خیالات کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، اور ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’محشر‘ کو بھی عوام میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیلم منیر کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں تاہم اب تک اداکارہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے