کنول شوذب  کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی

پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔


ویب ڈیسک December 31, 2024
سانحہ قصور میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملوث تھے، کنول شوزب

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوذب  کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر  اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے عدالتی حکم پر کنول شوذب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرائی، جمع کرائی گئی رپورٹ  کے مطابق  کنول شوذب پر اسلام آباد کی حدود میں 5 مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے پر  درخواست نمٹا دی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں