خیبرپختونخوا کے سرکاری، نجی کالج اور جامعات میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع
خیبرپختونخوا کے سرکاری اور نجی کالجوں اور جامعات میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔
صوبے کے سرکاری اور نجی کالجز اور جامعات میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع جا مراسلہ جاری کردیا گیا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کی تمام نجی و سرکاری جامعات اور کالجز 5 جنوری تک بند رہیں گے۔
اس سے قبل محکمہ اعلیٰ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے گزشتہ روز صوبے کے اسکولوں کی تعطیلات میں بھی توسیع کردی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔