بی آر ٹی ریڈ لائن تعمیر میں پانی کی لائن ٹوٹنے کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کی درخواست گزار کو متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر December 31, 2024

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کے دوران پانی کی لائن ٹوٹنے اور سپلائی متاثر ہونے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

آئینی بینچ سندھ ہائی کورٹ  کے روبرو بی آر ٹی ریڈ لائن کی تعمیر کے دوران پانی کی لائن ٹوٹنے اور سپلائی متاثر ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ میں کراچی کا شہری ہوں۔ واٹر بورڈ حکام اور  بی آر ٹی لائن حکام کے درمیان تعاون کا فقدان ہے۔ بی آر ٹی لائن کی تعمیرات کے دوران پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے کراچی کی شہریوں کو ایک ماہ تک پانی نہیں ملا۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت  حکم دے کہ دونوں حکام کے درمیان تعاون رہے۔ بی آر ٹی لائن کی تعمیرات کے دوران واٹر بورڈ عملہ بھی موجود رہے تا کہ پانی کی لائنیں محفوظ رہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہاں موجود ہر بندہ کراچی کا شہری ہے تو کیا ہر شہری درخواستیں دائر کرتا رہے گا۔ عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا آپ کیسے متاثر ہیں۔ درخواستگزار نے کہا کہ میں متعلقہ حکام کو لکھا تھا مگر کچھ نہیں ہوا۔ عدالت نے درخواستگزار کو ہدایت کی پہلے آپ متعلقہ حکام سے رجوع کریں۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں