ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈر کی گمشدگی سے متعلق درخواست، 3 روز میں مغوی کو بازیاب کروانے کا حکم

مبینہ مغوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں نہیں ہے، لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں رپورٹ


ویب ڈیسک December 31, 2024

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے نے ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈر گمشدگی کیس میں آر پی او کو 3 روز میں مغوی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں بینک روڈ صدر سے گاڑی سمیت لاپتا ہونے والے ریٹائرڈ اسکوارڈن لیڈرسعد رفیق  کی بازیابی کے لیئے دائر درخواست  کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے کی۔  درخواست میں آئی جی پنجاب۔ سیکرٹری وزارت داخلہ سیکرٹری وزارت دفاع ۔حکومت پنجاب اورآر پی او راولپنڈی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست لاپتا ریٹائرڈ اسکورڈرن لیڈر سعد رفیق کی اہلیہ انعم حسن نے دائر کی تھی۔

سیکرٹری داخلہ کی جانب سےرپورٹ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پیش کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے کے پاس سعد رفیق کے بارے ریکارڈ نہیں نہ ہی علم ہے۔ اے اے جی پاکستان طالب عباسی،اے اے جی پنجاب محمد عمران اور ایس ایچ او کینٹ لقمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر عمر صدیق نے کیس کی پیش رفت سے متعلق عدالت میں رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ مغوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں نہیں ہے۔ معاملہ گھریلو اور ذاتی نوعیت کا ہوسکتا ہے۔  عدالت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔  

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں