کراچی: جوہر موڑ کے قریب عمارت کا ایک حصہ منہدم، متعدد شہری محصور

عمارت کا حصہ گرنے کے بعد نجی بینک کا عملہ اندر محصور ہوگیا، عملے میں مردوں کے ساتھ خواتین اسٹاف بھی موجود ہے۔

کراچی:

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جوہر موڑ کے قریب فلیٹ کا ایک حصہ گر گیا جس کے بعد متعدد شہری عمارت میں محصور ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گلستان جوہر موڑ پر عمارت کا پہلی منزل کا حصہ روڈ پر گرا تاہم خوش قسمتی سے چھجا گرنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ فلیٹ نمبر اے 16 کا حصہ گرا ہے، فلیٹ کے نیچے دکانیں اور بینک موجود ہے۔

حکام کے مطابق جس وقت عمارت کا حصہ گرا، دکانیں  بند تھیں جب کہ بینک کا عملہ اندر محصور ہوگیا، بینک کے عملے میں مردوں کے ساتھ خواتین اسٹاف بھی اندر محصور ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

Load Next Story