اسلام ترک کرکے عیسائیت قبول کرنیوالی سوڈانی خاتون خصوصی طیارے سے اٹلی پہنچ گئی
مئی میں سوڈان کی عدالت نے اسلام ترک کر کے ایک عیسائی سے شادی کرنے پر مریم کو موت کی سزا سنائی تھی
اسلام ترک کر کے عیسائیت قبول کرنے والی سوڈانی خاتون مریم یحیٰ ابراہیم اطالوی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی طیارے میں اٹلی پہنچ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلام ترک کر ک عیسائیت قبول کرنے والی سوڈانی خاتون مریم یحیٰ ابراہیم ایک ماہ خرطوم میں امریکی سفارت خانے میں گزارنے کے بعد اٹلی پہنچ گئی ہے۔ مریم اور اس کا خاندان اطالوی خارجہ امور کے نائب وزیر کے ہمراہ اٹلی پہنچا،مریم کا شوہر ڈینیئل وانی بھی عیسائی ہے جو جنوبی سوڈان سے تعلق رکھتا ہے اور اس کے پاس امریکی شہریت ہے۔
اطالوی نائب وزیرخارجہ نے ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم یحیٰ ابراہیم کے حوالے سے اطالوی حکومت سوڈانی حکومت کے ساتھ مسلسل مذاکرات کررہی تھی تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گزیز کیا کہ مریم کو ملک سے باہر جانے کے لئے سوڈانی حکومت نے کس طرح اسے محفوظ راستہ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم اوران کا خاندان کچھ دن اٹلی میں قیام کے بعد امریکا روانہ ہوجائے گا۔
اسلام ترک کرنےوالی خاتون مریم کا کہنا تھا کہ ان کے والد مسلمان اور والدہ عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں لیکن میری والدہ نے میری پرورش بطور عیسائی کی اور میں کبھی بھی مسلمان نہیں تھی۔
واضح رہے کہ مئی میں سوڈان کی عدالت نے اسلام ترک کر کے ایک عیسائی سے شادی کرنے پر مریم کو موت کی سزا سنائی تھی تاہم عالمی دباؤ پر بعد میں اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا گیا تھا اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے امریکی سفارت خانے میں رہائش پزیر تھی۔