بھارت میں ہائی وے پر ایک ساتھ 50 سے زائد کاریں پنکچر؛ وجہ سامنے آگئی

پنکچرڈ گاڑیوں کی قطاروں کے باعث ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا

ممبئی کی ایک مصروف ترین ہائی اسپیڈ ر کوریڈور پر 50 سے زائد گاڑیاں پنکچرز ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ناگپور ہائی وے پر مالیگاؤں اور ونوجا ٹول پلازہ کے درمیان پنکچر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

یہ حادثہ اس لیے پیش آیا کیوں کہ روڈ پر ایک لوہے کا بورڈ گرا ہوا تھا جس پر سے متعدد گاڑیاں گزر گئیں اور ان کے ٹائر پنکچر ہوگئے۔

مسافر رات بھر بے یار و مددگار ہائی وے پر پھنسے رہے۔ خواتین اور بچوں کا برا حال ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے تاخیر سے پہنچنے پر مسافروں نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

 

Load Next Story