کراچی:
کے الیکٹرک نے نومبر 2024ء کیلئے ایف سی اے کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.98 روپے کمی درخواست دی ہے جس پر نیپرا عوامی سماعت 15 جنوری کو کرے گی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے، نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔
ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے،
عوامی سماعت کے بعد نیپرا تھارٹی فیصلہ میں واضح کرے گی کہ ایف سی اے کس ماہ کے بل میں لاگو ہوگا، ایف سی اے کا انحصار عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس ہونے والی تبدیلی پر ہوتا ہے۔