1997 میں گُم ہوجانے والا کھلونا سمندر سے برآمد

2024 کے دوران سینکڑوں گمشدہ لیگو کھلونے برآمد کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک January 01, 2025

لیگو کے لاکھوں ٹکڑوں کی سمندر سے بازیابی کے لیے وقف ٹیم نے سمندر کی زمین سے لیگو شارک برآمد کی ہے جو 1997 میں کھو گئی تھی۔

1997 میں سمندر میں گرنے والے لیگو کے لاکھوں ٹکڑوں کی بازیابی کے لیے وقف پروجیکٹ کے عملے نے کہا کہ اس سال سینکڑوں ٹکڑے سمندر سے برآمد کیے گئے ہیں جن میں سب سے پہلی لیگو شارک ہے۔

لیگو لوسٹ ایٹ سی پروجیکٹ اُن لیگو بلاکس کی تلاش کے لیے وقف ہے جو 13 فروری 1997 میں انگلینڈ کے لینڈ اینڈ ساحل سے 20 میل دور ٹوکیو ایکسپریس کارگو جہاز سے کنٹینر میں بند گرگئے تھے۔

لیگو کنٹینر کے علاوہ 62 کنٹینرز اور بھی تھے جو اس وقت سمندر کی نذر ہوگئے ہیں۔ لیگو کے کنٹینر میں 4,756,940 لیگو بلاکس موجود تھے۔

لیگو لاسٹ ایٹ سی پروجیکٹ کے بانی، ٹریسی ویلیمز نے کہا کہ 2024 کے دوران سینکڑوں گمشدہ لیگو کھلونے برآمد کیے گئے ہیں جن میں لیگو شارک پہلی دریافت تھی۔

35 سالہ ماہی گیر رچرڈ ویسٹ نے پینزانس سے تقریباً 20 میل جنوب میں اپنے ایک جال میں شارک لیگو پائی تھی۔ انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جب مجھے یہ می تو میں فوراً بتا سکتا تھا کہ یہ کیا تھا کیونکہ جب میں چھوٹا تھا تو میرے پاس یہ کھلونا موجود تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں