باسمتی چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ ٹانگنے پر خاتون توجہ کا مرکز بن گئی

کیا خاتون ایک انوکھے فیشن کا تجربہ کرنا چاہ رہی ہیں، صارفین کے تبصرے


ویب ڈیسک December 31, 2024

امریکا میں ایک انگریز خاتون باسمتی چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ استعمال کرنے کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین ایک امریکی خاتون سے کافی محظوظ ہورہے ہیں جو ایک سیلون میں باسمتی چاول کا تھیلا بطور ہینڈ بیگ لے گئی ہیں اور اپنے لباس کے ساتھ اسکی ’زبردستی‘ میچنگ کروارہی ہیں۔

چاول کے تھیلے کو ایک وائرل پوسٹ میں دکھایا گیا جسے انسٹاگرام صارف امندا جان منگلاتھل نے شیئر کیا تھا۔

پوسٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح خواتین اکثر اعلیٰ قسم کے بیگز کا ٹرینڈ اپناتی ہیں لیکن یہ دیکھنے میں ناکام رہتی ہیں کہ وہ ایک چاول کا تھیلا ہے۔

مِس امندا نے پوسٹ میں کہا کہ آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ امریکا میں کیا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ آپ اسے آسانی سے اپنا سکتے ہیں۔ اور یہ خصوصی ٹرینڈ بھارت میں کم قیمت پر آسانی سے دستیاب ہے۔

کچھ صارفین خاتون کے اس عمل کو روزمرہ استعمال کی اشیا کو دوبارہ استعمال کے ایک نرالے اقدام کے طور پر دیکھ رہے ہیں جبکہ دوسرے اس پر بحث کررہے ہیں کہ آیا یہ محض ایک انوکھا فیشن تجربہ ہے؟۔

تاہم بہت سے لوگ محض اس منظر سے مزے لے رہے ہیں اور پوسٹ کے جواب میں مضحکہ خیز تبصرے کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں