نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی شخصیت چند گھنٹے کیلیے آکر ممبئی واپس روانہ

بھارتی بزنس ٹائیکون اہلیہ کے ساتھ ممبئی سے لاہور آئے اور جاتی امرا پہنچ کر شریف خاندان کو مبارک باد دی


طالب فریدی December 31, 2024

لاہور:

نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کے پوتے کی شادی؛ جاتی امرا سج گیا، بھارت سمیت کئی ملکوں کے مہمان شریک

زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بزنس ٹائیکون جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپس روانہ ہو گئے۔

بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے نواز شریف اور ان کے خاندان کو شادی کی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں