اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 200 ملین ڈالر قرض فراہم کرے گا، وزارت اقتصادی امور اور بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کے لیے استعمال کی جائے گی، معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں استفادہ کرسکیں گی، تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کیے۔