نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمت میں کمی

اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک December 31, 2024

لاہور:

حکومت نے نئے سال کی خوشی میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی اور اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اوگرا نے جنوری 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت میں 4روپے فی کلو کمی کرکے فی کلو قیمت 250.28 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی گھریلو سلنڈ 47 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت182روپے کمی کردی ہے۔

اوگرا نے کہا کہ سرکاری پیداواری قیمت میں 4020روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے اور اب ایل پی جی 254روپے فی کلوکی جگہ 250 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 3001 روپے کے بجائے 2953 روپے، کمرشل سلنڈر11545 روپے کے بجائے 11363روپے میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں