اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاورکے باچاخان ائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے سامان سے 10کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف نےپشاورائیرپورٹ پرکارروائی کے دوران پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو گرفتارکیا، دوران کاروائی ملزم کے ٹرالی بیگ سے10.6 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات مہارت سےڈبوں میں چھپائی گئی تھی،ملزم پشاور سےبراستہ دوحہ لندن کےلئےروانہ ہورہا تھا۔
سی این ایس ایکٹ (کنٹرول آف نارکوٹکس سب اسٹانس) کے تحت مذید تحقیقات جاری ہیں،اسمگرزغیرقانونی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیےاسے چھپانے کے جدید طریقےاورفضائی راستےاستعمال کرتے ہیں۔
اے این ایف قومی اوربین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ سےنمٹنے کےلیےمسلسل فعال اورپرعزم ہے۔