45 روپے فی یونٹ بجلی کی اصل قیمت کیا ہے؟ نیپرا کا انکشاف
نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ 7.62 روپے فی یونٹ میں بننے والی بجلی 7 قسم کے مختلف ٹیکسز ملا کر عوام کو 45 روپے میں فراہم کی جاتی ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بجلی اتنی مہنگی کیوں ہوتی ہے اور بجلی کا یونٹ 45 روپے 6 پیسے کیسے بنتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 15 روپے 28 پیسے کے فی یونٹ مختلف ٹیکسز شامل ہیں، بجلی کے بل میں 67 پیسے فی یونٹ نئے سال کے بھی شامل کیے جاتے ہیں، صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3 روپے 10 پیسے ڈسکوز مارجن بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ایک پیسہ فی یونٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی شامل کی جاتی ہے، صارفین ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز بھی ادا کرتے ہیں، 17 روپے ایک پیسہ فی یونٹ کپیسٹی پیمنٹ کے ادا کیے جاتے ہیں۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق بجلی کی خالص قیمت صرف 7 روپے 62 پیسے فی یونٹ ہے لیکن7 قسم کے چارجز، ٹیکسز، مارجن اور ایڈجسٹمنٹ ادا کرکے 45 روپے فی یونٹ میں ایک بلب جلتا ہے۔