ایشوریا رائے کہاں ہیں؟ بچن خاندان کی شادی کی تقریب نے مداحوں کو الجھا دیا

اس سے قبل، بچن خاندان کو آرادھیا بچن کے اسکول کے سالانہ ایونٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا


ویب ڈیسک December 31, 2024

ممبئی میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں امیتابھ بچن، جیا بچن، اور ابھیشیک بچن کی شرکت نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی، لیکن اس موقع پر ایشوریا رائے کی غیر موجودگی نے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

یہ تصویر جو شادی کی تقریب رکین یادو اور سوربھی کے استقبالیہ کی ہے، وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے درمیان یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ آیا ابھیشیک اور ایشوریا رائے بچن اب بھی ساتھ ہیں یا نہیں۔ ان کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی تھی، لیکن حالیہ مہینوں میں ان کے تعلقات کے حوالے سے افواہیں بڑھ گئی ہیں۔

کچھ ہفتے قبل، ابھیشیک بچن کو عالیہ کشیپ کی شادی میں اکیلے دیکھا گیا تھا، جہاں وہ اپنی بیوی کے بجائے بھتیجے اگستیہ نندا کے ساتھ شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ، ایشوریا نے دبئی میں منعقدہ گلوبل ویمنز فورم میں اپنی شرکت کے دوران اپنے نام کے ساتھ "بچن" کا استعمال نہ کر کے مزید سوالات کو ہوا دی تھی۔

اس سے قبل، بچن خاندان کو آرادھیا بچن کے اسکول کے سالانہ ایونٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جس میں امیتابھ، ایشوریا اور ابھیشیک نے شرکت کی تھی۔ لیکن دیگر مواقع پر الگ الگ آنا ان کے تعلقات پر سوالات اٹھا رہی ہیں۔

ابھی تک نہ تو ایشوریا رائے اور نہ ہی ابھیشیک بچن نے ان قیاس آرائیوں پر کوئی تبصرہ کیا ہے۔ تاہم، مداح اور میڈیا ان کے تعلقات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں