پشاور:
پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوچکا تاہم اس حوالے سے ایک باضابطہ رسم باقی ہے۔
کرم جرگہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امکان ہے فریقین کے مابین معاہدہ پر کل دستخط ہو جائیں گے، فریقین کے عمائدین نے آج جرگہ میں آنا تھا لیکن کچھ ارکان نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدہ کے بنیادی نکات پر اتفاق ہو چکا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں جرگہ کا کنوینئر ہوں اس لئے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ کرم میں گزشتہ کئی روز سے دو فریقین کے درمیان تنازع جاری ہے جس کے نتیجے میں زمینی راستے مسلسل 81 روز سے بند ہیں اور اسی باعث کرم، پارا چنار میں ادویات و خوراک کی قلت ہوگئی ہے۔