خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری واپس لینے کی قرارداد منظور

مشترکہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی تھی


ویب ڈیسک December 31, 2024

پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

مشترکہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی تھی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق شفاف ٹرائل ہر شہری کا حق ہے، جبکہ فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے غیرآئینی اور جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں