آزاد کشمیر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، 4 جنوری 2025 تک توسیع کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 31, 2024

مظفرآباد:

آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ تعلیم نے آزاد کشمیر میں موسم اور سخت سردی کی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں تعطیلات میں اضاےف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات میں 4 جنوری 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔ جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں