جنوبی کوریا میں نئے سال 2025 کا سوگوار آغاز

طیارہ حادثے میں مرنے والے 178 افراد کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی، فضا سوگوار


ویب ڈیسک January 01, 2025
فوٹو انٹرنیٹ

جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے کے بعد نئے سال کی تقریبات کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں نئے سال کی تقریبات کو موان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتوار کو ہونے والے طیارے کے حادثے کے بعد منسوخ کردیاگ یا ہے۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 179 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک سات روزہ سوگ میں داخل ہوا۔

سیول میٹروپولیٹن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر طیارہ حادثے میں مرنے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں