برطانیہ میں سالِ نو کا جشن منسوخ! بڑی وجہ سامنے آگئی

تین شہروں میں جشن کی منسوخی کا یہ فیصلہ شدید موسم کے پیش نظر کیا گیا ہے

(فوٹو: فائل)

بارش، 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور 8 انچ برفبار کے پیشِ نظر برطانیہ کے تین شہروں نے سالِ نو کے جشن کے لیے کی جانے والی آتش بازی کو منسوخ کر دیا گیا۔

برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش اور پانچ زرد انتباہ جاری کیے جانے کے بعد پورے برطانیہ میں آتش بازی کے مظاہروں کے منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا۔

شدید موسم کی وجہ سے ایڈنبرا کے ہاگمنے کے جشن کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بلیک پول کی کونسل نے بھی بتایا کہ کونسل کو تیز ہواؤن کے پیشِ نظر سالِ نو کے جشن کی آتش بازی کو منسوخ کرنے کا تلخ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ نیو کاسل میں بھی آتش بازی کے مظاہروں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

Load Next Story