گجرانوالہ:
کامونکی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکوبیکری سے اسلحے کے زور پر صرف ٹافیوں کے دو ڈبے لوٹ کر لے گئے، وارت دات کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی یہ انوکھی واردات تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں رونما ہوئی جہاں بیکری سے دو نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر دو ٹافیوں کے ڈبے لے کر فرار ہوگئے۔
واردات کی سی سی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلحہ لہرا کر ڈاکو بیکری سے ٹافیوں کے دو ڈبے لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔
بیکری کے مالک بلال نے بتایا کہ ٹافیوں کے دو ڈبوں کی قیمت 800 روپے تک ہے، اور ڈکیتی کا یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا جس سے پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔