کوئٹہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

نامعلوم موٹرسائیکل سوار چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، کوئی نقصان نہیں ہوا

(فوٹو فائل)

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کیے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 

Load Next Story