کراچی کی بے یقینی صورت حال، آج تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر 2024 تک دی گئیں تھیں


ویب ڈیسک December 31, 2024

کراچی:

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ سندھ حکومت اور کمشنر کراچی نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے واضح کیا کہ سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ 31 دسمبر 2024 کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز میں یکم جنوری 2025 کو تدریسی عمل بحال رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جاری مذہبی جماعت کے دھرنوں کیخلاف کریک ڈاؤن اور اہلسنت والجماعت کے احتجاج کے باعث شہر میں بے یقینی صورت حال ہے۔

پارا چنار اور کرم کے حوالے سے دھرنا دینے والی مذہبی جماعت نے کریک ڈاؤن کے بعد نمائش سمیت پانچ مقامات پر دوبارہ دھرنا شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں