شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی چمڑا چورنگی آئل ریفائنری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثنا گلشن حدید تاج پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ انور کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر اور حادثہ کسی بڑی گاڑی کی زد میں آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس دونوں واقعات کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔