مشہور فلم اسٹار وارز کے اداکار اینگس میک آئنز 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
فیس بک کے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ میں ان کے خاندان نے اس بات کی تصدیق کی کہ اداکار23 دسمبر کو اپنے خاندان اور دوستوں کے درمیان انتقال کر گئے۔
جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ وہ ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر، والد، دادا، بھائی، چچا اور دوست تھے۔
واضح رہے کینیڈین اداکار اسٹار وارز کی ایپیسوڈ فور: اے نیو ہوپ میں وائے-ونگ فائٹر گولڈ لیڈر جون ’ڈچ‘ وینڈر کے کردار سے جانے جاتے تھے۔ لیکن اس کے علاوہ انہوں نے روگ ون اور ہیل بوائے اور کیپٹن فلپس جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی فن کے جوہر دِکھائے۔