ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے الزام میں گرفتار ڈاؤ یونیورسٹی کے افسر کی ضمانت منظور

عدالت نے ضمانت منظور کر کے ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک January 01, 2025

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے مقدمے میں اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈاؤ یونیورسٹی کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک کرنے کے مقدمے میں اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈاؤ یونیورسٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر ڈاؤ یونیورسٹی محمد فاروق کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس میں کہا کہ ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے سے متعلق فرانزک رپورٹ تاحال نہیں آئی ہے۔ ملزم کا پیپر لیک ہونے میں کیا کردار رہا ہے اسکا تعین ہونا باقی ہے۔ ملزم کیخلاف لگائی گئی پیکا ایکٹ کی دفعات قابل ضمانت ہیں۔

ملزم کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں