کراچی میں دھرنا مظاہرین کے تشدد سے پولیس افسر سمیت 9 اہلکار زخمی، ملزمان سے رعایت نہ برتنے کا فیصلہ

نمائش چورنگی اور ملیر 15 سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی دھرنوں و مظاہروں کی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ کو پیش کر دی گئی


اسٹاف رپورٹر January 01, 2025
فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے زخمی پولیس افسر و اہلکاروں کی اسپتال میں عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان وزیر داخلہ سندھ کے مطابق نمائش چورنگی اور ملیر 15 سمیت دیگر علاقوں میں احتجاجی دھرنوں و مظاہروں کی رپورٹ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار کو پیش کردی گئی۔

آئی جی سندھ کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کے مطابق ملیر 15 سے 6 زخمی افراد کو جناح اسپتال لایا گیا۔احتجاجی دھرنوں و مظاہروں میں مجموعی طور پر پولیس افسر اور 8 اہلکار زخمی ہوئے جس میں ایک پولیس افسر اور 6 اہلکار نمائش چورنگی پر زخمی ہوئے جس میں ایک اہلکار فائرنگ سے جبکہ دیگر پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔

ملیر 15 کے علاقے میں فائرنگ سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔زخمی پولیس افسران اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ واقعات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کے تحت ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

احتجاجی دھرنوں سے متاثر کسی بھی شہری یا دیگر افراد کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ فرائض پر مامور پولیس افسران کو نشانہ بنانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور جامع تحقیق ، چھان بین اور تفتیش کی بدولت قانون شکن عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے سال نو پر ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں