پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کی بچپن کی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سجاد علی کا موسیقی کا کامیاب سفر ان کی بچپن سے کی جانے والی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کم عمری سے موسیقی کی تربیت حاصل کی، جس کی جھلک ان کے گانوں کی کانوں میں رس گھولتی دھنوں اور گائیکی میں نظر آتی ہے۔
حال ہی میں سجاد علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پرانی آڈیو کلپ شیئر کی، جس میں ان کی بچپن کی تصویر کے ساتھ کلاسیک گیت ’یاد پییا کی آئے‘ گاتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں۔
کم عمری میں ان کی آواز اور گائیکی میں پختگی نے سجاد علی کے مداحوں کو حیران کر دیا اور وہ کمنٹ سیکشن میں انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سجاد علی ہمیشہ سے اپنی محنت اور لگن کو اپنی کامیابی کا راز قرار دیتے آئے ہیں اور ان کا سفر نئی نسل کے گلوکاروں کے لیے ایک مثال ہے۔
یاد رہے کہ سجاد علی اپنی سریلی آواز اور منفرد موسیقی کی بدولت پاکستان سمیت عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں، موسیقی کے گھرانے سے تعلق رکھنے والے سجاد علی نے 90 کی دہائی سے اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے۔ ان کے مقبول گانوں میں ’بابیا‘، ’لاڑی اڈا‘، ’راوی‘ اور ’چل رہن دے‘ شامل ہیں، جو آج بھی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہیں۔