آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، 3 سے 4 جنوری تک بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 01, 2025
بالائی اوروسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستا ن ،کوئٹہ اور کشمیر میں آج بارش کاامکان ہے،محکمہ موسمیات فوٹو: فائل

آج سے ملک کے مختلف اور کل سے بیشتر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر شدید برف برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری ہوگی، آج سے 6 جنوری مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ یکم جنوری تا پانچ جنوری دیر سوات شانگلہ مہند بارش اور برفباری کا امکان ہے، نوشہرہ، صوابی، کرک، بنو، کوہاٹ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد و خشک اور بالائی اضلاع میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، باجوڑ، مانسہرہ، کوہستان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں دھند پڑنے کا امکان ہے
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، چترال لوئر و کالام منفی چار ،دیر بالا منفی ،پاراچنار، مالم جبہ منفی دو رہا، سیدو شریف سوات اور دیر لوئر تیمرگرہ منفی ایک رسالپور نوشہرہ کا کم سے کم درجہ حرارت صفر تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق مری اور گلیات میں وقفہ وقفہ سے بارش اور برفباری کا امکان ہے،2 سے 6 جنوری تک اسلام آباد، پوٹھوہار ، سگردھا، خوشاب، ناروال سمیت سینٹرل پنجاب کے شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

2 سے 5 جنوری جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں، میں وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں یکم سے 4 جنوری تک چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، چاغی، نوشکی، قلات، ہرنائی میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 سے 4 جنوری بالائی سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں