کراچی:
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی بلوچستان کے ضلع گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز میں فنی خرابی کی نشاندہی کے بعد طیارے کی واپس کراچی میں اتارلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گوادر کے لیے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کر کے پائلٹ نے 43 منٹ بعد واپس لینڈنگ کی۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اے ٹی ار 42 طیارے کا کراچی ایئرپورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، روانگی کے بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔