ترکیہ کی معروف یونی ورسٹی میں ’پاکستان کارنر‘ کا افتتاح

علامہ اقبال کی شاعری کا ترک زبان میں ترجمہ بھی رکھا گیا ہے


ویب ڈیسک January 01, 2025

ترکیہ کی معروف یونی ورسٹی اوزے یین یونیورسٹی کی لائبریری میں "پاکستان کارنر" کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونی ورسٹی کی لائبریری میں پاکستان کارنر کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان اور اوزےیین یونیورسٹی کے سربراہ نے کیا۔

پاکستان کورنر میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں جن میں پاکستان اور ترکیہ کے ثقافتی تعلقات کے فروغ، سیاحت، سماجی سیاسی تعلقات اور ادب شامل ہیں۔

علاوہ ازیں شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا ترکی زبان میں ترجمہ بھی پاکستان کارنر کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

اوزےیین یونی ورسٹی کی لائبریری میں "پاکستان کارنر" کا قیام دراصل پاکستان بھرپور ثقافتی، تاریخی، اور جغرافیائی اہمیت کو عالمی تعلیمی برادری کے سامنے پیش کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔

قائداعظم ڈے کی مناسبت سے اس کارنر میں تقریباً 30 کتابوں کا ایک منتخب مجموعہ پیش کیا گیا جو پاکستان کی ثقافتی ورثے، سیاحتی امکانات، دفاعی صلاحیتوں اور مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالتا ہے۔

یہ کورنر دراصل ثقافتی تفہیم کو بڑھانے اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے کی ایک مشترکہ کوشش ہے۔

ثقافتی اسٹال اور طلبا کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن نے اس پروگرام کو مزید جاندار بنایا۔ مستقبل قریب میں دیگر جامعات میں بھی ایسے کارنرز قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں