عمران خان کو پنجاب میں درج کتنے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، رپورٹ عدالت میں پیش

بانی پی ٹی آئی کو 2 مقدمات میں بے گناہ قرار دیا گیا، رپورٹ


ویب ڈیسک January 01, 2025
فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان 9 مئی واقعات کے بعد پنجاب کی حدود میں درج 59 میں سے 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 18مقدمات میں بعد از گرفتاری بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں جبکہ 2مقدمات میں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔ 38 مقدمات میں عمران خان کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامز کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں