اسلام آ باد:
سینئیر سفارت کار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
زرائع نے دعویٰ کیا کہ دفتر خارجہ کے نئے ترجمان کا فیصلہ کرلیا گیا اور سینئیر سفارت کار شفقت علی خان کو نیا ترجمان دفتر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں بطور سفیرِہاکستان رہ چکے ییں، وہ پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر۔چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شفقت علی خان کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تعیناتی کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔