نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا کیخلاف ذلت آمیز شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم کا ماحول تلخ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کے 184 رنز کی شکست نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کھیلنے کی امیدوں کو روند ڈالا ہے، اب انہیں دیگر ٹیموں پر فائنل تک پہنچنے کیلئے سہارا لینا پڑرہا ہے۔
بھارتی ہیڈکوچ گوتم گمبھیر بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر شدید غصے میں ہیں جبکہ ڈریسنگ روم میں ماحول بھی تلخ ہوچکا ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: ''کنگ مر چکا ہے'' آسٹریلوی میڈیا کے بعد کرکٹر کا تبصرہ وائرل
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوتم گمبھیر چوتھے ٹیسٹ میں ذلت آمیز شکست کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے جس نے ماحول کو ناخوشگوار بنادیا ہے۔
ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کسی کا نام لیے بغیر کھلاڑیوں کو کھری کھری سنائیں اور کہا اب بہت ہوگیا ہے، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کررہے ہیں اور انہیں جو پلان دیا جاتا ہے اس پر عمل نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا
گمبھیر کا کہنا تھا کہ میلبرن ٹیسٹ میں 20.4 اوورز میں 7 وکٹیں گنوائیں اور ٹیسٹ میچ ہار گئے، 6 ماہ میں کھلاڑیوں کو پورا موقع دیا کہ جس طرح انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے کھیلیں لیکن اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔
مزید پڑھیں: باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ''روتو کپتان'' قرار دیدیا
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا اگر کوئی کھلاڑی حکمت عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا، بیٹرز بنگلادیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور اب آسٹریلیا میں بھی بیٹرز ناکام رہے۔