عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے، شرجیل میمن 

پیپلز پارٹی اپنے آخری کارکن تک ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے، سینئر صوبائی وزیر


ویب ڈیسک January 01, 2025

کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں  شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیر ملکی مداخلت کو نمایاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بہانہ ہے، ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی حتمی نشانہ ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک و قوم کے لیے قربانیوں کی ایک میراث رکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے آخری کارکن تک ملک کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں