اسلام آباد:
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوٹے طیاروں کو بڑے طیاروں کے اسٹینڈز پر کھڑا کرنے کا تجریہ کامیاب کیا گیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فلائٹ پی اے231 (اے321-200) اور پی ایف769 (اے320-200) کو بالترتیب اسٹینڈ 06 اور 07 پر کامیابی سے پارک کیا گیا، اس دوران پیسنجر، مسافر برج اور گراؤنڈ پاور یونٹ مکمل فعال رہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حال ہی میں 9 میں سے 8 بڑے اسٹینڈز کو چھوٹے طیاروں کے لیے بھی موزوں بنایا گیا تھا، اقدام آپریشنل لچک، کم ٹرن اراؤنڈ وقت، مسافروں کی سہولت، اور آمدنی میں اضافے کا باعث بنے گا