بھارتی کمنٹیٹر نے سلمان آغا کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

31 سالہ کرکٹر کی آل راؤنڈ کارکردگی پر روشنی ڈالی


ویب ڈیسک January 01, 2025

بھارت کے معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان سلمان علی آغا کی تعریفوں کے پُل پاندھ دیے۔


اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل کا کردار نہایتی اہم ہے لیکن گزشتہ برس دورہ آسٹریلیا کے دوران سلمان آغا نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ بالنگ کے علاوہ اچھی بیٹنگ بھی کررہے ہیں جسکا فائدہ متعدد مواقعوں پر گرین شرٹس کو ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مصباح کے بیٹے کی سرفراز کے سامنے بدتہذیبی پر مداح چراغ پَا

گزشتہ برس وائٹ بال کرکٹ سے بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سلمان آغا کو کپتان محمد رضوان کا نائب مقرر کیا گیا تھا، انکی کپتانی میں قومی ٹیم نے 1-2 سے سیریز جیتی۔

انہوں نے 2024 میں 9 ون ڈے میچز میں 209 رنز اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں تھی۔

مزید پڑھیں: عباس کو 4 سال تک کِس کے کہنے پر ٹیم سے باہر رکھا گیا؟

اسی طرح 7 ٹیسٹ میچز میں 41.47 کی شاندار اوسط سے 454 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی۔

دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں آل راؤنڈر نے 90 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ 4 وکٹیں لیکر پلیئر آف دی میچ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا تاہم انہوں نے اس میچ کا ایوارڈ اپنے نوجوان اوپنر صائم ایوب کو تھما دیا تھا، جنہوں نے اس جیت میں سینچری اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقا کیخلاف 6 وکٹیں، عباس نے 26 سال پُرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں سلمان 81.50 کی شاندار اوسط سے 163 رنز بنا کر تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں