پائلٹ کی عقلمندی سے طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے پر اترتے ساتھ ہی طوفانی ہواؤں کی زد میں آگیا


ویب ڈیسک January 01, 2025

برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک طیارے کے حادثے سے بچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانوی ایئرلائن کا طیارہ کو لینڈنگ کے دوران تند و تیز ہواؤں کے باعث مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے کے پہیے جیسے ہی رن ون سے ٹکراتے ہیں تو تیز طوفانی ہوائیں کی وجہ سے طیارہ بری طرح ڈول جاتا ہے۔ لیکن ایسے ہی وقت پائلٹ عقلمندی مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے کا شکار ہونے سے بچالیتا ہے۔

ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ لینڈنگ کے وقت تیز ہوا کے دباؤ سے طیارہ بری طرح ہل رہا ہے۔ تاہم پائلٹ خطرے کو بھانپتے ہوئے لینڈنگ کا ارادہ ترک کرکے طیارہ کو دوبارہ ٹیک آف کردیتا ہے جس کی وجہ سے طیارے ممکنہ حادثے سے بچ جاتا ہے۔

ویڈیو میں ٹیک آف کے بعد طیارے کو ایک بار پھر فضا میں بلند ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے دنیا کے مختلف حصوں میں طیاروں کے مختلف حادثات دیکھنے میں آئے جو  سیکڑوں مسافروں کی ہلاکت کا باعث بنے تھے۔ جنوبی کوریا میں طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوئے جبکہ قازقستان میں ہونے والے طیارہ حادثے میں بھی 38 افراد جان سے گئے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں