2025 میں اڑان بھرنے والی پرواز کی 2024 میں لینڈنگ

سال 2025 میں اڑنے والی پرواز روٹ پر آنے والے 9 ٹائم زونز، عالمی ڈیٹ لائن کو عبور  کرتے ہوئے سال 2024 میں واپس اتری۔


ویب ڈیسک January 01, 2025

کیتھی پیسیفک کی ہانگ کانگ سے 2025 میں روانہ ہونے والی فلائٹ وقت کو پیچھے دھکیل کر سال 2024 میں لینڈ کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نیو یارک پوسٹ  نے رپورٹ  کیا کہ فلائٹ اویئر کے مطابق یکم جنوری 2025 کو چینی شہر میں نئے سال کے آغاز کے چند منٹ بعد کیتھی پیسیفک فلائٹ 880 ہانگ کانگ سے روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اڑان بھرنے والی یہ پرواز اپنے روٹ پر آنے والے 9 ٹائم زونز اور عالمی ڈیٹ لائن کو عبور  کرتے ہوئے سال 2024 میں واپس اترے گی۔

رپورٹ کے مطابق جب یہ پرواز فضا میں تقریباً 14 گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی منزل پر پہنچی تو مسافروں نے وقت میں واپسی کرلی ہوگی اور یہ جب لاس اینجلس میں لینڈ کرنے گی تو اس وقت رات کے 10  بج رہے ہوں گے اور تاریخ ہوگی 31 دسمبر سال 2024۔

یہ اس طرح کی پرواز کرنے والا واحد طیارہ نہیں ہے، مسافر نئے سال کے موقع کو 2 بار منانے کے مقصد سے مشرق کی طرف جانے والی ٹرانس پیسفک پروازیں بک کراتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں