پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے غیرملکی پلئیر ڈرافٹس میں نامور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر بھی ابتدائی فہرست میں شامل ہوگئے۔
رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی جانب سے ٹھکرائے گئے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے اپنا نام باضابطہ طور پر پلئیرز ڈرافٹ میں درج کروادیا ہے۔
قبل ازیں پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو آسٹریلوی اسٹار ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار کررہے تھے تاہم ابھی تک محض ایک کرکٹر نے اپنی آمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ وارنر، اسمتھ اور ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار
اسی طرح کرس ووکس اور جونی بیئراسٹو کی شمولیت انگلش بورڈ کے این او سی سے مشروط ہوگی۔ بھارت کے سوا دیگر تمام ٹیسٹ ممالک کے کرکٹرز ڈرافٹ میں شریک ہیں، اسٹار کرکٹرز کو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ ڈیرل مچل کے بعد 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے اسٹار پیسر ایڈم ملنے بھی غیرملکی پلئیر ڈرافٹس میں اپنا نام درج کروادیا ہے، انکے علاوہ دیگر کیوی کھلاڑیوں میں ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارٹن گپٹل کے نام سرفہرست ہیں۔