دنیا کا وہ بدترین ٹریفک جام جو 100 کلومیٹر تک 12 روز رہا اور عارضی گھر بنانے پڑگئے

اس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تبت جانے والے مسافر شامل تھے


ویب ڈیسک January 01, 2025

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ٹریفک جام اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے لیکن کیا ہو اگر ہم آپ کو بتائیں کہ ابھی تک ہم نے ایسے ٹریفک جام کا سامنا کیا ہی نہیں جو ریکارڈ پر لانے کے لائق ہو۔

تاریخ میں دنیا کا سب سے طویل ٹریفک جام چین میں ہوا تھا۔

یہ ٹریفک جام چائنا نیشنل ہائی وے 110 پر پیش آیا۔ گاڑیوں کی قطاریں 100 کلومیٹر (62 میل) طویل تھیں اور یہ ٹریفک جام 12 دن تک جاری رہا تھا جس کے آس پاس عارضی آبادیاں قائم ہوگئی تھی۔

یہ واقعہ 14 اگست 2010 کا ہے اور اس میں چین کے دارالحکومت بیجنگ سے تبت جانے والے مسافر شامل تھے۔

اس ٹریفک جام کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے جو کہ درج ذیل ہیں:

کوئلوں کی منتقلی: ہائی وے پر کوئلوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حمل جاری تھی۔

سڑک پر کام: سڑک پر جاری کام نے بھی ٹریفک کی گنجائش کو محدود کردیا تھا۔

ٹرک ٹریفک: ہائی وے پر ٹرکوں کی بڑی مقدار موجود تھی جو بیجنگ سے ہوتے ہوئے چین کی دیگر بندرگاہوں تک پہنچنے کے لیے سفر کر رہے تھے۔

گاڑیاں خراب: اس دوران ہائی وے پر کئی گاڑیاں بھی خراب کھڑی ہوئیں تھیں۔

پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے یہ دورانیہ کسی عذاب سے کم نہ تھا۔ کچھ گاڑیاں پورے 24 گھنٹوں میں صرف 1 کلو میٹر سفر کرپاتی تھیں۔ لوگوں نے یہ 12 دن اپنی گاڑیوں میں سو کر اور کھا پی کر گزارے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں