سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مہنگا ہوگیا

نئے سال کے پہلی ہی دن عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا


اسٹاف رپورٹر January 01, 2025

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سال کے پہلے ہی دن قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2624 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے  کی قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 273600 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 234568 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں